ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال میں بے روزگار نوجوان پھندے سے جھول گیا۔ گھریلو تنازعہ پر جواں سال لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی چک 90 نائن ایل منظور کالونی میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر بیس سالہ نوجوان سرفراز نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لیا۔ بوٹا مسیح کا بیس سالہ بیٹا سرفراز بے روزگاری کی وجہ سے مالی پریشانیوں کے سبب پریشان رہتا تھا۔ مزید برآں ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی چک 104 نو ایل میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان لڑکی انعم شہزادی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمرجنسی میں دم توڑ گئی۔
ساہیوال: گھریلو تنازعہ پر لڑکی کی خود کشی‘ بیروزگار پھندے سے جھول گیا
Sep 09, 2020