نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت )نوشہرہ ورکاں کی گلی ڈاکخانے والی کے رہائشی محمد منور کے ہاں3 بیٹوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی۔ جس پر اہل خانہ کی خوشی کی انتہاء نہ رہی اور انہوں نے بچوں کے نام عبداللہ، عبدالرحمان اور عبدالرحیم رکھے مگر اچانک طبیعت خراب ہونے پر تینوں بھائی یک بعد دیگرے سات گھنٹوں کے بعد انتقال کر گئے جنہیں نماز جنازہ کے بعد بڑے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔