اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے پاکستان میں ورلڈ بنک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر نجی بن حسین نے ملاقات کی، اسد عمر نے کنٹری پر قابو پانے کیلئے جو طریقے حکومت پاکستان اور ورلڈ بنک کے مابین مضبوط تعلقات کو سراہا۔ نجی بن حسین نے کہاکہ حکومت نے کرونا پر قابو پانے کے لئے جو طریقہ اختیار کیا وہ قابل ستائش ہے۔ عالمی بنک کوویڈ 19 کے ایمرجنسی رسپانس منصوبوں کے ذریعے حکومت پاکستان کی مدد کر رہا ہے، تاکہ ملک میں کوویڈ جیسے وبائی مرض کی تشخیص، روک تھام اور صحت عامہ کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے، اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت ورلڈ بنک کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہی ہے، دونوں نے پاکستان اور ورلڈ بنک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔
اسد عمر سے ملاقات: پاکستان کی کرونا کیخلاف پالیسی قابل ستائش‘ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک
Sep 09, 2020