نیب ملتان نے مہر ارشاد سیال کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں مخالفین کو کچھ نہیں ملے گا: ایم این اے

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) نیب ملتان نے ایم این اے پی پی مہر ارشاد احمد سیال کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہر ارشاد سیال کے والد‘ بھائی‘ بیوی‘ بچوں اور رشتے داروں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر تک مہر ارشاد سیال خاندان کی ضلع بھر میں جائیداد کی تفصیلات دی جائیں۔ ریکارڈ اور معلومات کی فراہمی کیلئے نائب تحصیلدار سطح کا افسر فوکل پرسن تعینات کیا جائے۔ اس حوالے سے مہر ارشاد سیال کا کہنا ہے کہ پورا سیاسی سفر شفاف رہا ہے۔ مخالفین کو کچھ نہیں ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...