اعجازالحق کی ظفراللہ جمالی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی سے ملاقات کی اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا بلوچستان ہائوس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں کراچی سمیت پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورمستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیاگیا اورکئی فیصلے کئے گئے ترجمان مسلم لیگ (ض) کے مطابق ملاقات انتہائی کامیاب رہی اوردونوں رہنما جلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ کالائحہ عمل پیش کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن