کرونا سے متعلق ہماری کامیاب حکمت عملی کودنیا بھرمیں سراہاگیا،ثانیہ نشتر

 اسلام آباد( نیوز رپورٹر  )کامسیٹس اور دولت مشترکہ کے مرکز برائے ڈیجیٹل صحت (سی ڈبلیو سی ڈی ایچ) کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ایک بین الاقوامی ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں پاکستان نے کورونا وائرس کی مہلک وباء پر بروقت قابو پانے کے لیے جوکامیاب حکمت عملی اختیار کی، آج اْس کودنیا بھرمیں سراہا جارہاہے اور اس کے مختلف پہلووں پر صحت اور سماجی تحفظ کے عالمی ماہرین نے سوچ بچارشروع کررکھی ہے۔ڈیجیٹل ہیلتھ اِن کوویڈ 19 ،ویب نار میں کامسیٹس کے جنوبی ایشین رکن ممالک نے اپنے تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا،ان ممالک میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ماہرین شامل تھے۔  اس ویب نارتقریب میں پاکستان اور بیرون ملک کے متعلقہ افراد کی ایک قابل ذکر تعداد شریک ہوئی ۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کامن ویلتھ سینٹربرائے ڈیجیٹل ہیلتھ (سی ڈبلیو سی ڈی ایچ) کیڈاکٹر واجیرا ڈساناائیک کی سربراہی میںویب نار کو مشترکہ طورپر منظم کرنے پراْن کا شکریہ ادا کیا ۔ دیگر معزز مہمانوں میں بنگلہ دیش کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر سلیم رضا کے علاوہ بنگلہ دیش کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر محمد آفتاب علی شیخ ،سری لنکا کی وزارت ماحولیات کے سکریٹری اور سابق ڈائریکٹر جنرل، صحت وخدمات ڈاکٹر انیل جے سنگھے ، پاکستان میں متعین سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) موہن وجیوکریم اور کامسیٹس سیکرٹریٹ میں مشیر برائے ایس ڈی جی ایس فوزیہ نسرین شامل تھیں ۔اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاکہ غربت کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کے ویب نار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس پر میںکامسیٹس کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس بین السرکاری تنظیم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میںبانی ادارے کی حیثیت سے جو قدم اٹھایا ہے ۔انہوں نے کامسیٹس کے 27 ممبر ممالک کو وبائی مرض کے خلاف یکجہتی مہم چلانے کے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون کو مزیدتقویت ملنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن