فراڈ کیس، درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرمدعی مقدمہ کی طرف سے مزیددستاویزات جمع کرانے کی استدعامنظور

Sep 09, 2020

 اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز کی عدالت نے تھانہ لوہی بھیرمیں درج فراڈ کیس میں ملزمان میاں بیوی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرمدعی مقدمہ کی طرف سے مزیددستاویزات جمع کرانے کی استدعامنظور،دلائل طلب کرلیے گئے۔گذشتہ روز کیس کے ملزمان مسماۃ ثمینہ قاسم اورقاسم تارڑکی درخواست پر سماعت کے دوران مدعی مقدمہ محمد علی کے وکیل نے کہاکہ کیس میں کچھ اہم دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں جس سے عدالت کو بھی رہنمائی حاصل ہوگی، عدالت نے استدعامنظورکرلی اور درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں