اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان فہد برلاس کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں یمن کے سفیر محمد مطہر العشبی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین محمد خورشید برلاس اور سینئر ممبران امین الرحمن اور ملک محسن خالد شامل تھے یمن کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور یمن میں گہرے برادرانہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دونوں ملکوں میں تجارت اور کاروبار کو ہر سطح پر فروغ دینے سے وسیع امکانات موجود ہیں۔چیئرمین ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان فہد برلاس نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی ہینڈی کرافٹ کی مارکیٹ موجود ہے اور ایسوسی ایشن اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہر ملک میں معلومات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری تنظیموں اور اداروں کے باہمی اشتراک سے ہینڈی کرافٹس کی مختلف نمائشیں بھی منعقد کی گئی ہیں سابق چیئرمین خورشید برلاس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ڈپلومیٹک سطح پر ہینڈی کرافٹ کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی مصنوعات کو بھی متعارف کیا گیا ہے اور کرونا وائرس کے بعد باہمی رابطہ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
چیئرمین ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن کی یمن کے سفیرسے ملاقات
Sep 09, 2020