اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/وقائع نگار خصوصی)برطانیہ کیلئے نامزد ہائی کمشنر معظم احمد خان نے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کی بھارتی غیر قانونی کارروائی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہوئے ہیں۔معید یوسف اور معظم خان نے بین الاقوامی برادری میں تنازعہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی ڈپلومیسی تمام سفارتی کوششوں کا مرکز ہے۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی قومی سلامتی کمیٹی کے چوتھے مشاورتی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔مشاورتی بورڈ کی اکیڈمی اور تھنک ٹینکس کو پورٹل پر رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دی۔یہ پورٹل نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا۔ یہ پورٹل انھیں پالیسی سازوں کے ساتھ مربوط کرے گا۔پورٹل پر رجسٹرڈ تھنک ٹینک اور یونیورسٹیاں پالیسی سازوں کے غور لئے سفارشات پیش کرسکیں گے۔ اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ تھنک ٹینکس اور اکیڈمیا قیمتی کام انجام دیتے ہیں۔افسوس سے یہ پالیسی سازوں تک آسانی سے نہیں پہنچ پاتے ہیں۔اس اقدام سے تھنک ٹینک اور تعلیمی ادارے ملک کے تعمیری کردار ادا کرسکیں گے۔
برطانیہ کیلئے نامزد ہائی کمشنر معظم خان کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات
Sep 09, 2020