ٹی پی ایل ٹریکرنئی ہنڈائی Tucson  میں AVN سسٹم فراہم کرے گی

کراچی ( کامرس رپورٹر) ہنڈائی نشاط موٹرز میں Hyundai برانڈ کی پسینجر اور لائٹ کمرشل گاڑیوں کی مجاز مینوفیکچرر اور ڈسٹری بیوٹر کمپنی ہے۔ فیصل آباد کے قریب واقع جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت سے لیس کمپنی نے CKD کے طور پرہنڈائی پورٹر اور Hyundai Tucson  کا اجراء کیا ہے کیونکہ اس کا مقصد ملک میں انتہائی قابل قدر آٹو موبائل کمپنی بننا ہے اور پاکستان میں ہنڈائی کی عالمی سطح پر کامیابی کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ Tucson میں نصب TPL Trakker کا جدید ترین AVN سسٹم جدید اور فطری خصوصیات اور افعال کے ساتھ ڈرائیونگ کے تجربے میں اضافہ کرے گا۔ اس سسٹم میں 10.1 انچ کی ایچ ڈی ٹچ فلوٹنگ اسکرین، بلٹ ان ڈی ایس پی، میوزک اینڈ نیویگیشن کے لئے 32 جی بی بلٹ ان فلیش میموری، اسمارٹ فونز کے لئے Mirror Link اور بلٹ ان مائیکروفون شامل ہیں۔Tucson Hyundaiکے اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے TPL Trakker کے CEO سرور علی خان نے کہا کہHyundai Nishat Motor پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ہمیں خصوصی AVN پارٹنر منتخب ہونے پر فخر ہے۔ آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی) 2016-2021ء کی منظوری کے ساتھ Kia Motors اور ہنڈائی سمیت دنیا کے بڑی کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لئے بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں داخل ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن