کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرآج بدھ کو یو بی جی سندھ کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔یہ اجلاس شام 5بجے یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالدتواب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل، خالد تواب، سینیٹر عبدالحسیب خان،مرکزی ترجمان گلزار فیروز، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدور مظہرعلی ناصر،عبدالرحیم جانو،مرزا اختیار بیگ، نائب صدور طارق حلیم، حنیف گوہر،نور احمدخان،ممتاز شیخ ، عبدالسمیع خان، شاہین الیاس سروانہ، احمد چنائے، یحییٰ پولانی،سلیم بکیا اور دیگر رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کے مطابق زبیرطفیل اورخالدتواب یو بی جی کی گزشتہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرینگے جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل یو بی جی اور بزنس مین پینل(بی ایم پی) کے مابین الائنس کے حوالے سے ہونے والے گزشتہ دو اجلاسوں کی رپورٹ کمیٹی اراکین کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد الائنس کے سلسلے میں مزید پیش ورفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کے ایجنڈے میں سب سے اہم بات ایف پی سی سی آئی میں2021 کے الیکشن ہے جس پر یو بی جی کی جانب سے حصہ لینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اجلاس میں یو بی جی سندھ کے رہنمائوں کو فیڈریشن الیکشن کے سلسلے میں اہم ذمہ داریاں بھی سونپنے پر بھی غور ہوگااورتوقع ہے کہ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے16ستمبر کو کنیڈاسے پاکستان واپسی پر مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔