کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہاہے کہ کورنگی صنعتی علاقے میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے صنعتی پیداواری عمل شدید متاثر ہے، ایس ایس جی سی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یہ مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا کورنگی صنعتی علاقے میں گیس کے کم دبائو کی وجہ سے متعدد شعبوں کے صنعتی یونٹس میں پیداواری عمل شدید متاثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پہلے ہی صنعتی پیداوار کو شدید جھٹکا لگ چکا ہے جس کے باعث مقامی ضروریات اور برآمدات کے لیے تیار ہونے والی مصنوعات کی پیداوار میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ایس ایس جی سی صنعتی پیداواری عمل میں آنے والے خلل کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اور کورنگی صنعتی علاقے میں گیس پریشر کا مسئلہ ہر صورت حل کیا جائے۔
کورنگی صنعتی علاقے میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کیا جائے، صدر کاٹی
Sep 09, 2020