رواں ماہ کورونا ویکسین وینزویلا پہنچ جائے گی ، نکولس مادورو

Sep 09, 2020 | 15:00

ویب ڈیسک

 وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ روس میں تیار کورونا ویکسین اس ماہ وی کلینیکل ٹرائل کے لئے وینزویلا پہنچ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس سے پہلی ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے لئے ستمبر میں وینزویلا پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ قومی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام امیدواروں کی ویکسینیشن کے بارے میں قومی الیکشن کونسل کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وینزویلا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے تقریباً 14400 امیدوار میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں