چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چین،یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد اگست کے دوران 1ہزار 247 کی ریکارڈ درج ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے لحاظ سے 62 فیصد زیادہ ہے، یہ بات بدھ کو چائنہ ریاستی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوئی ہے۔یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں 2عددی اضافہ دیکھا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق مال بردار ٹرینوں نے بین الااقوامی رسد کی فراہمی کے سلسلے کے استحکام کے لئے اہم کردارادا کیا ہے۔ گزشتہ ماہ 1لاکھ 13 ہزار مال برداری کے 20فٹ کے برابر یونٹ کی نقل وحمل ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 66فیصد زیادہ ہے۔مال بردار ٹرینوں کی طلب میں اضافہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب چین کی معیشت بحال ہوئی ہے اور نوول کرونا وائرس عالمی وبا ءکے دوران بین الاقوامی فضائی اور سمندری نقل وحمل محدود ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...