قصور: تعویذ دھاگہ کرنے والا شخص قتل‘ ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) حاجی گگن میں نامعلوم افراد نے بابا کالا کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔ ورثاء نے  روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔  بابا کالا تعویذ دھاگے کا کام کرتا تھا۔ آدھی رات کے وقت نامعلوم افراد نے اسے  قتل کیا اور  فرار ہوگئے۔ ملزمان بابا کالا کو  فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتے  تھے۔ ورثاء  نے  مقتول کی نعش  مین فیروز پور روڈ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن