لاہور (نامہ نگار) گورنمنٹ مناواں ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سکیورٹی گارڈ کے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جس پر لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جی ٹی روڈ پرشدید احتجاج کیا۔ جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون کوگورنمنٹ مناواں ہسپتال ایمرجنسی میں لے کر آئے۔ ڈاکٹرز اور سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے باعث بچہ ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر مناواں ہسپتال ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ خاتون کو سات روز قبل فوری الٹراساؤنڈ کروانے کا کہا گیا تھا۔ ہسپتال لیٹ آنے کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کر وائی۔ جس پر لو احقین نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔
مناواں: ڈاکٹرز، گارڈ کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد، بچہ جاں بحق
Sep 09, 2021