رحیم یار خان (آئی این پی ) مندر حملہ کیس میں ملوث ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کو دے دیئے گئے۔ پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے بتایا کہ مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث 70 ملزمان سے نقصان کی رقم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے، جب کہ 85 ملزمان کے چالان مکمل کرکے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت پیش کردئیے ہیں، اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر 85 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولپور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔