اسلام آباد(نا مہ نگار) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے مربوط اور موثر حکمت عملی کے تحت عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے جسے عالمی طور پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نا صرف انسانی صحت کے لیے ایک مہلک خطرہ ہے بلکہ اس وبا کے اثرات معیشت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے بھی خطر ناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمزور جمہورتوں کے لیے کورونا وبا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی غلط تشریح کے نتیجے میں مغرب میںاسلامو فوبیہ کے پھیلا ئومیں اضافہ ہو رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پانچویں اسپیکر کانفرنس میں "ڈیموکریسی پر کویڈ 19کے اثرات کو کم کرنے کے موضوع پر ہونے والی پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔