دھماکہ خیزموادرکھنے پرملزم رمیز عرف شیرا پر فرد جرم عائد

Sep 09, 2021

 کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران انسداد ہشتگردی عدالت نے ملزم رمیز عرف شیرا پر فرد جرم عائد کردی،ملزم نے کمرے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہان طلب کرلیا ،ملزم کے خلاف کیس پراپرٹی بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک تک ملتوی کردی،ملزم کے خلاف مقدمہ کلری تھانے میں درج ہے،پولیس کے مطابق ملزم سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تھا۔

مزیدخبریں