ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات39 پولیس افسران کی واپسی

Sep 09, 2021

کراچی (وقائع نگار)ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر خدمات سرانجام دینے والے سندھ پولیس کے 39 افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کی تیاری اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں ایف آئی اے ڈائریکٹریٹ کے دورے کے دوران ہدایات جاری کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی پولیس سے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ڈیپوٹیشن پر گئے کل ملازمین کی تعداد 52 ہے جن میں 39 سندھ پولیس سے تعلق رکھتے ہیںڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کے مطابق جن پولیس ملازمین کا ایف آئی اے میں دورانیہ دو سال سے زائد ہوچکا ہے اور ان کی کارکردگی قابل ذکر نہیں، انہیں پولیس میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ان افسران اور ملازمین کی تعیناتی کے شعبوں سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ صرف اچھی کارکردگی کے حامل پولیس ملازمان کو ایف آئی اے میں مزید رکھا جائے گا۔ ان افسران میں 26 پولیس انسپکٹرز اور 13 سب انسپکٹر شامل ہیں۔

مزیدخبریں