حبیب گروپ کیس،نیب نے فردوس شمیم نقوی کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر دینے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پرفردوس شمیم نقوی کے خلاف نیب انکوائری میں اہم پیش رفت ،نیب نے فردوس شمیم نقوی کے خلاف انکوائری مکمل کرلی،نیب پراسیکیوٹر شہباز سوہترا نے کہاکہ ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کرکے معاملہ ہیڈ کوارٹرز ارسال کردیا ہے، چیئرمین نیب انکوائری کا جائزہ لے کر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے، مزید پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت درکار ہے، فردوس شمیم نقوی کو بطور بورڈز آف ڈائریکٹر آف حبیب گروپ نوٹس بھیجا گیا، سندھ ہائیکورٹ  نے فردوس شمیم نقوی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن