کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گوہر کمپلیکس کی غیرقانونی تعمیرات کے معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ نے تعمیرات روکنے سے متعلق درخواست پر 30 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ،سندھ ہائیکورٹ نے ڈی سی ملیر سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،درخواست گزار طالب شاہ کاکہناتھاکہ ایئرپورٹ کے قریب کوئی بھی تعمیرات غیرقانونی ہوتی ہے گذشتہ سال بھی ماڈل کالونی میں جہاز گرا تھا،جہاز حادثے سے بہت سی قمیتی جانیں ضائع ہوئی تھی،ماحولیات ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم سے اجازت نہیں لی گئی۔
عدالت نے گوہرکمپلیکس کی تعمیرسے متعلق 30ستمبرتک جواب طلب کرلیا
Sep 09, 2021