کراچی(وقائع نگار)سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں سنیارٹی کو مد نظر نہ رکھنے کے معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری عمر سومرو کا کہنا تھا کہ آج 9 ستمبر کو ملک بھر میں وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے،کراچی میں وکلاء کنوینشن میں 9 ستمبر کو ملک بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔