عقیدہ ختم نبوت، نظر یاتی سر حدوں کا تحفظ سینی ، قومی ذمہ داری

Sep 09, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م مینار پاکستان پر ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ پہلی نشست کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر میاں محمدرضوان نفیس، دوسری مولانا حافظ فضل الرحیم‘ تیسری نشست کی مرکزی امیر مولانا پیرحافظ ناصر الدین خاکوانی نے کی اور اختتامی دعا مولانا مفتی محمد حسن نے کرائی۔ پہلی نشست میں مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عمر حیات، مولانا تجمل حسین، مولانا ظفراللہ سندھی، مولانا خالد عابد، مولانا محمد نعیم ، قاری ظہورالحق و دیگر نے خطاب کیا۔ دوسری نشست سے مولانا محمد اسماعیل شجاع آ بادی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا محمد عارف شامی، قاری ذکی اللہ کیفی ، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا مفتی عبدالحفیظ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سید عبداللہ شاہ، حافظ نصیر احمد احرار‘ مولانا خالد محمود، مولانا محمدآصف رشیدی نے خطابات کیے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ قادیانیوں کو امتناع قادیانیت ایکٹ کا پابند بنایا جائے۔ کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ تیسری نشست مولانا حافظ پیر محمد ناصرالدین خان خاکوانی کی صدارت میں مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان، لیاقت بلوچ ، فضل الرحیم اشرفی، مولانا زاہد الراشدی، مولانا پیر ذولفقار احمد نقشبندی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری محمد یاسین، مولانا سید محمود میاں، مولانا حافظ محمد اسعد عبید، مولانا مفتی محمد حسن، عبداللہ گل، خواجہ مدثر محمود تونسوی، مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ، مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری عزیز الرحمن رحمی، مولانا صفی اللہ، مولانا انیس احمد مظاہری، مولانا صوفی محمد اکرم ،مولانا قاضی ہارون الرشید ، مولانا عتیق الرحمن عزیز، سید سلمان گیلانی، مولانا شاہد عمران عارفی،  انجمن تاجران لاہور کے سیکرٹری جنرل ملک محمدکلیم، سمیت کثیر تعداد میں علماء اور دینی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ7 ستمبر کا دن ہمارے لیے ایک عظیم فتح کا دن ہے۔ جس کی خوشبو اب پورے عالم میں پھیل چکی ہے۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی تمام جماعتوں نے یوم ختم نبوت کے سلسلہ میں پر جوش کردار ادا کیا اور پورے ملک کی فضاء ختم نبوت کے ترانوں سے گونج اٹھی ہے۔ ترجمان نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ اد ا کیا ہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے قاری محمد زکریا صدیقی کی زیر صدارت عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شہدائے ختم نبوت کی اصل منزل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ تھا۔ جس کے لیے دینی جماعتیں اور محب وطن حلقے سرگرم عمل ہیں۔

مزیدخبریں