لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف ایم نے ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مورگن سٹینلے کمپوزٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی ایمرجنگ سے کم کرکے فرنٹیئر مارکیٹس میں ہونے سے حکومت کی معاشی ناکامیوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی پول کھل گیا ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر سے کم ہوکر 280 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ جس تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ڈھول پیٹا جاتا تھا وہ بھی 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ مالی سال کے پہلے 2ماہ تجارتی خسارے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔