صرف پیپلز پارٹی اپوزیشن ، کا رڈوقت پر شو کریں گےؒ بلاول

ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں لانے کے لئے بندوبست کیا جاتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی بندوبست کے ذریعے اقتدار میں آتی ہے۔ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا دور ہے۔ جیالا ہی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم ہو گا۔ افغان ایشو اور سی پیک پر ہونے والے حملوں کے معاملات کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے۔  عمران خان کی حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کو تنہا کر دیا ہے۔  سو دنوں میں صوبہ بنانے کا اعلان کر کے اس خطے سے ووٹ لینے والوں نے 3 سال میں بھی صوبہ نہیں بنایا بلکہ عوام کو سیکرٹریٹ کی صورت میں لولی پوپ دے دیا ہے۔  ابھی ہم نے اپنے بہت سے کارڈ سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔ جب بھی الیکشن ہوا اقتدار پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی اپوزیشن کررہی ہے۔ ہماری پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت دیگر پارٹیوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی جمود کو توڑ دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی بندوبست سے آتی ہے، دوسری پارٹیاں تو اٹھتی اور بیٹھتی بھی دوسروں کے اشاروں پر ہیں۔  میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ عمران خان کو سوچنا چاہئے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کے معاملے پر حکومتی اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود، یوسف رضا گیلانی، خواجہ رضوان عالم، فیصل کریم کنڈی، ایم سلیم راجہ، چوہدری یاسین اور راؤ ساجد و دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ملتان دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو  نے پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل احمد پنوہہ  اور مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں مسلم لیگ ن کے صدر ملک جاوید پنوہہ پی پی پی میں شامل ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے کونسلر ملک محمد ساجد دینہ نے  پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔ دوسری جانب  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لیہ کے عہدیداران و کارکنان نے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...