مورگن سٹینلے نے پاکستان کو ا بھرتی معیشتوں سے نکال دیا، یہ افسوسناک : شہباز شریف

Sep 09, 2021

 لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے۔ مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں۔ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹئیر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔ نواز شریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20  ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا۔ تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، جس پر افسوس ہے۔ مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے اور سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں۔ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔یاد رہے کہ مورگن سٹینلے انڈیکس میں پاکستانی سٹاک کی گریڈنگ کی گئی ہے۔ پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی ایمرجنگ سے کم کر کے فرنٹیئر مارکیٹس میں منتقل کر دی گئی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر شہباز شریف اور  مریم  نواز شریف نے تعزیت کی۔

مزیدخبریں