جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس‘ نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بدعنوانی کے مقدمات میں سزا پر نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔   چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال  کی صدارت میں  نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کراچی کی کارکردگی  بالخصوص 2017 سے 2021 کے دوران نیب آرڈیننس1999 کے سیکشن 10 کے تحت دی جانے والی سزاں کا جائزہ لیا گیا۔  ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین نیب  نے ڈاکٹر نجف قلی مرزا، ڈی جی نیب کراچی کی سربراہی میں نیب کراچی کی شاندارکارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کے دوران  ڈی جی نیب کراچی  ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے بتایا کہ نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 10 کے تحت مندرجہ ذیل مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ سید محمد فرقان اور دیگر کے خلاف 3 اپریل 2013  میں ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا۔ احتساب عدالت نے30 مارچ 2021  کو سید محمد فرقان، رشید احمد ، محمد سلیم یوسف اور آفتاب حسن کو 2400 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ شفیق احمد خان اور دیگرکے خلاف مقدمہ میں ملزم شفیق احمد خان، برکت علی قریشی  اور کوثر شاہ کو احتساب عدالت نے13.02.2021 کو 136.13 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ نثار احمد جان میمن (نثار مورائی) اور دیگرکے خلاف مقدمہ میں ملزمان نثار احمد جان میمن (نثار مورائی)، سلطان قمر صدیقی، حاجی ولی محمد، عمران افضل، شوکت حسین اور عبد المنان کو 20.02.2021 کو احتساب عدالت نے 60 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  محمد انور بلوچ و دیگرکے خلاف مقدمہ میں ملزمان محمد سہیل شیخ ، محمد وقاص، محمد انور بلوچ ، ارشاد علی جیسر ، نصر اللہ انور اور محمد ارسلان شیخ ا کو 01.03.2021 کو احتساب عدالت نے 25 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ میسرز عثمان ٹیکسٹائل مل کے مالک عمران غنی اور دیگرکے خلاف مقدمہ میںملزمان عمران غنی ، سید نعیم اختر اور اقبال شفیق کو 13.03.2021 کو احتساب عدالت نے 48.32 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  برکت علی جونیجو اور دیگر (سندھ یونیورسٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی  جامشورو) کے خلاف مقدمہ میں ملزمان برکت علی جونیجو، اصغر عباس شیخ، عمران مہدی میمن، نذر محمد جونیجو، حیدر علی، میر شاہ محمد، عبد الرحیم بلوچ ، محب علی ابڑو، اللہ دینو، غلام محمد ڈال، علی انور، محمد خان، لیاقت علی، عبد الطیف جونیجو، فریاد حسین، حیات محمد اور ایاز حسین لغاری کو احتساب عدالت نے  27.01.2021  کو 8.59 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مطلوب احمد اور دیگر (حیدرآباد ریلوے کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی) کے خلاف مقدمہ میں ملزم مطلوب احمد خان  کو 30.01.2021 کو احتساب عدالت نے 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ وزیر علی اور دیگرکے خلاف مقدمہ میں ملزمان ولی داد کھوسواور مشتاق احمد قریشی کو احتساب عدالت نے 16.02.2021 کو 40 لاکھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...