ٹارچر سیل میں نوجوان پر تشدد‘ 2 پولیس اہلکار معطل‘ تحقیقات شروع

ملتان ( جنرل رپورٹر)  ملتان میں پولیس اہلکاروں کے ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹارچر سیل میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو  منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو میں 2 اہلکاروں کو چوری کے کیس میں گرفتار نوجوان کو وحشیانہ طور پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان چیختا چلاتا اور معافیاں مانگتا رہا۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی یونیفارم دیوار پر لٹکی دیکھی جاسکتی ہے۔ تشدد کے وقت کمرے میں چار سے پانچ افراد موجود تھے۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال اور کانسٹیبل طارق اقبال کو معطل کردیا ہے اس حوالے سے ایس ڈی پی او مظفر آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو سال 2019 کی ہے اس حوالے سے سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی حراست اور دوران حراست تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...