منڈی صادق گنج (نمائندہ نوائے وقت) 11روز قبل اغوا ہونے والی 14 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،ڈی پی او بہاول نگر کا نوٹس دو ملزم گرفتار دیگر کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم میکلوڈ گنج کے رہائشی کے نواحی علاقے وزیر گدھو کا رہائشی اللہ دتہ کی 14 سالہ بچی جو 11 روز قبل سے اغوا ہوئی تھی ملزمان نے بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بعد ازاں قتل کر دیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاول نگر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔میکلوڈ گنج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فضل اور احمد وغیرہ کو گرفتار کر لیا میکلوڈ گنج پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں باقی ملزمان کی 48 گھنٹوںمیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر بزدار نے کہا کہ ظالم کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔