نشترملتان میں سروائیکل کینسرکی ابتدائی تشخیص کیلئے ہینڈی کلوپوسکوپ فراہم

Sep 09, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔شعبہ گائنی طرف  سے سروائیکل کینسرکی ابتدائی سٹیج پر تشخیص کے لئے جنوبی پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ہینڈی کلوپوسکوپ فراہم کردی گئی ہے۔سروائیکل کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص اس ہینڈی کلوپو سکوپ سے  ممکن ہوگی۔اور مریضوں کا بروقت علاج کیا جاسکے گا۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد رائو نے بتایا کہ اس طبی سہولت کی فراہمی سے جنوبی پنجاب کی مریض خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا اور سروائیکل کینسر میں مبتلا خواتین مریضوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں