وزیر بلدیات کے زیر استعمال کسی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا: ترجمان 

Sep 09, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال کسی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا، وزیر بلدیات پول سے ملنے والی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں اور انہیں اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کیرجسٹریشن نمبر کی تبدیلی کا علم نہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات نے سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کو تحویل میں لیا گیا نہ ڈرائیور گرفتار ہوا۔

مزیدخبریں