لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ترازو پر مہر لگائیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں عوام چوروں، لٹیروں کو مسترد کردیں۔ پارٹیاںاور جھنڈے تبدیل کرنیوالے سیاسی بہروپیوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری ہیں۔ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک، محب وطن اور دیانتدار قیادت کوووٹ دے کر کامیاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواران کے انتخابی دفاتر کے دورے کے دوران کیا۔ وقار ندیم وڑائچ نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار نے وارڈ نمبر 4 کے امیدوار عرفان مغل کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام چوروں، لٹیروں کو مسترد کردیں: ذکراللہ مجاہد
Sep 09, 2021