ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی میں ملک کی سب سے بڑے ہندئوں کے دربار کے گدی نشین خاندان میں گھر کے تنازعہ پر کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، دربار کے گدی نشین ساتھ رام کے خلاف اس کے اپنے ہی کزن وکیل مہیش کمار ڈہرکی کی عدالت میں حراساں اور گھر پر قبضہ کی پٹیشن دائر کردی ہے، وکیل مہیش کمار کو حراساں کرنے کے خلاف ڈہرکی بار کے وکلاء کی طرف سے گدی نشین سادھ رام کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میںبار کے جنرل سیکریٹری غلام رسول مہر، وکیل سلیم اختر ملک، جاوید آرائیں، اظہر اعوان اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مہیش کمار نے کہا کہ میرے کزن ساتھ رام جوکہ رہڑکی دربار کے گدی نشین ہیں مندر کے قریب میرے گھر پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ گھر خالی کرکے کسی اور جگہ منتقل ہو جائو، سادھ رام کی طرف سے مختلف طریقے استعمال کرکے حراساںکر رہے ہیں، مجھے اور میرے خاندان کو سادھ رام سے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ مندر کے ساتھ میری خاندانی جائیداد ہے اس کے علاوہ میری کوئی جائیداد نہیں جبکہ سادھ رام کے پاس آدھا ڈہرکی شہر ہے اس کے پاس پیسہ ہے بااثر افراد ہیں جبکہ میرے پاس صرف اپنا گھر ہے جس پر بھی سادھ رام قبضہ کرنا چاہتے ہیں گھر خالی کرنے سے انکار کیا تو میرے گھر کے سامنے سے زبردستی دیوار تعمیر کرکے راستہ بند کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ڈہرکی دربار کے ترجمان اشوک کمار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس تنازعہ کا میڈیا کے توسط سے معلوم ہو اہے دربار کے گدی نشین سادھ رام پر گھر پے قبضہ کرنے الزام بے بنیاد ہے۔
ڈہرکی ‘ ہندو دربار کے گدی نشین خاندان کا تنازع شدت اختیار کر گیا
Sep 09, 2021