تحفظ ختم نبوت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے : حامد سعید کاظمی

Sep 09, 2021

 ملتان (سماجی  رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس کا تحفظ مقدم اور ہمارا بنیادی فریضہ ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کے تحفظ کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے اور اس عقیدے پر نقب لگانے والوں کا محاسبہ ہر سطح پر جاری رکھیں گے وہ جماعت اہل سنت ضلع ملتان کے زیراہتمام پریس کلب ملتان میں سالانہ مرکزی تاجدار ختم نبوت کانفرس سے خطاب کررہے تھے دربار موسیٰ پاک شہیدؒ  کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے صدارت کی جبکہ دربار حضرت چادر والی سرکار  کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم لابر اورمیاں جمیل احمد مہمانان خصوصی تھے۔ علامہ حامد سعید کاظمی نے اس تحریک میں قائد انہ کردار ادا کرنے پرعلامہ سید ابوالحسنات قادری، علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور ڈویژنل چیف آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کہا کہ یوم تحفظ ختم نبوت پر پوری امت مسلمہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ وسیم ممتاز نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے اس کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ضلعی امیر قاری خادم حسین سعیدی، ضلعی ناظم اعلیٰ قاری مطیع الرسول سعیدی، میاں محمد آصف اخوانی،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ پہلے محافظ ختم نبوت ہیں۔ قاضی محمد بشیر احمد گولڑوی، محمد ایوب مغل، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، مفتی منسوب الٰہی سعیدی، قاری محمد رمضان چشتی، قاری اللہ داد سعیدی، قاری غلام فرید اظہری،قاری غلام مرتضیٰ مہروی نے کہا کہ 1953ء کی تحریک ختم نبوت میں مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی،مولانا سید خلیل احمد قادری اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کو پھانسی کا حکم دیا گیا جبکہ 1974ء کی پارلیمنٹ میں علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا جس پر تحریک ختم نبوت کے قائدین سمیت اس وقت کے تمام ارکان قومی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں اس پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے تحریک ختم نبوت کی پوری تاریخ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے اور ہر سال 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر سرکاری اہتمام سے منایا جائے کانفرنس میں مفتی خورشید احمد صدیقی، مولانا شفیق اللہ البدری،ملک محمد یونس نانڈلہ،ڈاکٹر محمد اکمل مدنی،ملک سلطان محمود،وصاحت اللہ بیگ،حافظ محمد ظفر قریشی حامدی،فہیم ممتاز، مختیار احمد راٹھور اور محمد احسن بھٹہ،مرزا ارشد القادری کے علاوہ علماء ومشائخ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں