ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ گزشتہ ایک سال سے شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران 1300 سے زائد رنز بنائے ہیں اور ان کی نظریں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے پر ہیں۔ اس وقت یہ ریکارڈ سابق پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں 1788 رنز بنائے تھے۔2006ء میں محمد یوسف نے 99.33 کی غیر معمولی اوسط سے 1788 رنز بنائے جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں ، انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بھی سکور کی تھی۔