لاہور مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کا مرکزبننے والا ہے:وزیر خزانہ پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی زون قائم کرے گی جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرناہے۔ اس خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاریخی امین ہال کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرلاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چوہدری، سابق صدر میاں مصباح الرحمن اور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی خطاب کیا۔مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ لاہور مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز بننے والا ہے۔ حکومت کو لاہور میںسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی نیلامی سے 26 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن