مانگا منڈی (نامہ نگار) پرائیویٹ سکولوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ مانگا منڈی اور گردو نواح میں اکثر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور کووڈ 19 کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بڑے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے والدین نے حکومت کی اس دوغلی پالیسی پر شدید احتجاج کیا ہے۔