انتھک خدمت سے شہروں اورشہریوں کی کایا پلٹ دینگے: کامل علی آغا

لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ انتھک خدمت سے شہروں اورشہریوں کی کایا پلٹ دینگے۔ مسلم لیگ (قائداعظم) کاانتخابی نشان" ٹریکٹر" عوام کا بھرپوردھیان اوراعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا، مسلم لیگ (قائداعظم) کی کامیابی سے عوام کی اقتدار کی شراکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔عوام کامعیارزندگی بلند اوران کی محرومیوں کامداواکرنا مسلم لیگ (قائداعظم)کے منتخب نمائندوں کافرض اوران پرقرض ہے۔ہمارے بلدیاتی امیدواروں کااخلاص اوران میں احساس انہیں دوسروں سے منفرداورممتازکرتا ہے۔وہ مسلم لیگ ہائوس میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن