رضاکاروں  میں 1 کروڑ 64 لاکھ  کے اعزازیہ کے چیک تقسیم

Sep 09, 2021

  وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘خبر نگار ‘کرائم رپورٹر  ) ڈی پی او آفس وہاڑی میں پولیس قومی رضا کاران کے اعزازیہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے اپنے دست مبارک سے 169 پولیس قومی رضاکاران کو یونیفارم کی مد میں اور ان کی ڈیوٹی حاضری کے مطابق 1 کروڑ 64 لاکھ روپے کے اعزازیہ کے چیک تقسیم کئے۔ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نے کہا کہ وہاڑی پولیس امید کرتی ہے کہ قومی رضا کاران پہلے سے بھی بہتر پولیس کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

مزیدخبریں