کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگا۔ چوہدری محمود ایڈوکیٹ 

کراچی (سٹی نیوز) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1 سے آزاد اُمیدوار چوہدری محمود ایڈوکیٹ جن کا انتخابی نشان ریل کا انجن ہے انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حصہ لینا میرے لئے ایک اعزاز ہے ۔ ان شاء اللہ میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر اپنی بھرپور توانائیوں کے ساتھ اپنے حلقے کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرونگا ۔ بالخصوص پانی، سیوریج، بجلی ، کی فراہمی میں تسلسل اور علاقے کی سڑکو اور گلیوں کی درستگی کے لئے اپنی اہم ذمہ داریوںکو نبھائونگا تاکہ علاقے کے لوگوں کے شہری مشکلات میں کمی آئے اور لوگوں کو سہولت میسر آسکے مجھے یقین ہے کہ میرے علاقے کے لوگ اپنے اس بھائی پر اعتماد اور یقین کرتے ہوئے اپنے ووٹوں کے ذریعے مجھے کامیابی سے ہم کنار کریں گے ۔ ریلوے کے مزدوروں کے بچوں کیلئے پڑھائی کے مواقع میں اضافہ کریں گے ۔ مجھے اُمید ہے کہ علاقے کے لوگ 12 ستمبر کو ہونے والے CBC کے الیکشن کے دن میرے انتخابی نشان ریلوے انجن پر مہر لگاکر مجھے خدمت کا موقع دیں گے ۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...