کراچی (نیوزرپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر احمدچنہ نے انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ انڈسٹری ویب پورٹل پر تمام کاروباری حضرات اپنے کاروبار سے متعلق تفصیلات اور رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں تاکہ انڈسٹریل ایریا سے کچرا اٹھانے کے کام کاآ ّغاز جلد از جلد کیا جا سکے اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، کنسلٹنٹ ریاض گل، صدر کاٹی سلیم الزمان، صدر سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن انجینئر نثار احمد، صدرسائٹ ایسوسی ایشن عبدالحادی نے شرکت کی۔ایم ڈی زبیر چنہ نے کہا کہ کچرے کی مقدار،کچراکتنی کثرت سے پیداہوتاہے، کچرے کی نوعیت ،ایریااوردیگر تفصیلات کا ڈیٹابیس ہونا انتہائی ضروری ہے ڈیٹا بیس کی تیاری کے بعد صنعتی فضلہ اور میونسپل کچرا اٹھانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گیا ابھی کراچی میں چھ انڈسٹریل ایریا ہیں جہاں دفاتر، فیکٹریز، ورک شاپس، اور دیگر کاروباری حضرات ہیںجن کا مکمل ڈیٹا درکار ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 23میں تقریباً300 یونٹ ہیں اور سائٹ انڈسٹریل ایریاسپر ہائی وے میں تقریباً500یونٹ ہیں یہاں سے کچرا اٹھانے کا تجرباتی کام کا آغاز اگلے چنددن میں کیا جائے گا جس سے معلوم ہوگا کہ کتنا اور کس نوعیت کا کچرا پیدا ہورہا ہے اس ضمن میں فیکٹریوں، دفاتر اور دیگر کاروباری حضرات کو کچرے کے لئے دوبیگز فراہم کئے جائیں گے میونسپل سالڈ ویسٹ الگ اور صنعتی فضلہ الگ اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آگاہی کے لئے کوئی سیمنارمنعقد کیا جائے گا جہاں مکمل آگاہی اور رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات دی جائیں گی تاکہ جلد از جلد رجسٹریشن کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔