کراچی(نیوز رپورٹر)تھای لینڈ مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر عبدالجلیل رضا نے عظیم کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کی اچانک موت پر گہرے رنجھ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔آج سید علی گیلانی کی شکل میں ریاست جموں وکشمیر ایک عظیم بے باک لیڈر سے محروم ہو گئی ۔اس عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی جس نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی۔سید علی گیلانی وہ عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ بھارتی سورماوں کا،تکبر، ظلم و جبر سمیت وحشت اور درندگی کا دیدہ دلیری کیساتھ مقابلہ کیا ، سید علی گیلانی عزم و حوصلہ جرت اور بہادری کا سمبل تھے۔جن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔جلیل رضا نے کہا! وہ وقت دور نہیں جب سید علی گیلانی جیسے عظیم لیڈر کی جدوجہد رنگ لائے گی۔اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے آزادی نصیب ہوگی۔سید علی گیلانی نے کشمیرکی آزادی کے لیے جو طویل جدوجہد کی۔ پابند سلاسل رہے،بڑی بڑی تکلیفیں برداشت لیکن کبھی بھی بھارت کے غاصبانہ قبضے کے سامنے تحریک آزاد کشمیر کے مقصد اور مشن میں کبھی کمزوری نہ دکھائی ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مقابلہ کیا۔سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کو تاریخ سنہری حروف میں لکھے گی۔
سید علی گیلانی عظیم لیڈر تھے‘ بھلانا مشکل ہے‘ عبدالجلیل رضا
Sep 09, 2021