کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، اسلام کا جھنڈا بلند اور سازشی عناصر ہمیشہ ناکام رہینگے،کراچی کی تعمیر وترقی اور خوشحالی پر حکمران طبقہ سیاست کی بجائے عملی کام کرئے،کراچی کا سندھ کے دیہی علاقوں سے بھی زیادہ برا حال ہے ،وفاقی وصوبائی حکومت کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں کراچی مزید تباہ ہوا تو معاشی بحران شدید ہوجائیگا جس کے ذمہ دار حکمران ہونگے ،عوام کی مایوسیوں کو دور نہیں کیا گیا تو منفی اور جمہوریت مخالف اثرات مرتب ہونگے ،الزام تراشیوں سے نکل کر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے کام کیا جائے ،پر امن پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے ملک سے انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک وصوبے کا معاشی حب ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں ہوگا تو پھر اس کے منفی اثرات پورے ملک پر ہو نگے ،کراچی کی ترقی وخوشحالی ملک کی بہتر معیشت سے جوڑی ہے ،حکمران طبقہ کراچی میں تعمیر وترقی کے ساتھ صنعتکاروں ،تاجروں اور مزدوروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کریں ،کورونا وباء کے پھیلائوکو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عمل ضرور ہونا چاہییمگر ساتھ ہی روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جائے ،ہفتے میں دودن کی چھٹی سے کراچی کے تاجروں اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ،غریب کیلئے دو وقت کا کھانہ مشکل ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر جب اختیارات منتقل ہونگے تو اس کے نتائج بھی بہتر برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت عوام دوست پالیسیاں بنائیں مکمل ساتھ دینگے۔
حکمران کراچی پر سیاست کے بجائے عملی کام کرے،ثروت اعجاز قادری
Sep 09, 2021