کراچی (نیوزرپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے گز شتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقا تیں کی اور مدارس کا دورہ کیا اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شوشل میڈیا کے ذر یعے ملک کو ایک بار پھر فر قہ واریت کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے لہذا ہمیں چائیے کہ ایسے حالات میں ملک کی فضاء کو بہتر کر نے کے لئے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام و مقدسات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے برادران اہلسنت و دیگر مکاتب فکرکے علماء کرام سے رابطوں پر زور دیا جائے پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ہر صورت میں پاکستان کی فضا ء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کر دار ادا کر نا ہے ماضی میں جو نقصان فر قہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اُس فضاء کو قائم کیا جائے بہت مشکلوں سے پاکستان کی فضاء بہتر ہوئی ہے اس ملک میں شیعہ سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تمام مسالک کے لوگ ایک دو سرے کااحترام کر تے ہیں اور ایک ساتھ رابطے میں بھی ہیں اور اس سازش کو بھی ناکام کر نے میں ہم ملکر اپنا اہم کر دار ادا کریں گے۔
علامہ ناظر عباس تقوی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقا تیں
Sep 09, 2021