عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اعلی تعلیم کی فراہمی میں پیش پیش

Sep 09, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)عثمان انسٹییٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اعلی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے میں بھی پیچھے نہیں ہے، طلبہ تعلیمی سال مکمل ہونے سے پہلے ہی پاکستان کی بہترین کمپنیز کا حصہ بن چکے ہیں۔ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاکستان بھر کی 1000 سے زائد نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز سے مسلسل رابطے میں ہے جس کی بدولت طلبہ کو ملازمت کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی، رواں سال بھی یو آئی کے 150سے زائد طلبہ پی آئی اے، آریئینٹ ، آڑٹسٹک ملینئر ،سول ایوی ایشن اتھارٹی جیسے معروف اداروں میں انٹرنشپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جنہیں بعد ازملازمت بھی فراہم کئے جانے کے قوی امکانات ہیں ۔ عثمان  انسٹیٹیوٹ کے قائم مقام ڈائیریکٹرڈاکٹر شعیب زیدی کا کہناہے کہ طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئیعثمان انسٹیٹیوٹ ہمیشہ ہی فکر مند رہا ہے ہم نہیں چاہتے کے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہمارے طلبہ نوکریوں کے لئے دھکے کھائِیں۔ یو آئی ٹی کے سمرانٹرن شپ پروگرام کے ذریعے انٹرنشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو تعلیم کے دوران ہی بہترین کمپنیز میں تجربہ حاصل کرنے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

مزیدخبریں