کنٹونمنٹ بورڈوں میں 12ستمبر کے انتخا بات کی مھم عروج پر

عزیز علوی
وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر کامیابیوں کے حاصل کردہ اہداف کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے ہر وزارت اور سیاسی رہنماء اپنے حلقوں میں کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی سرگرمی دکھا رہے ہیں خارجہ حکمت عملی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کی حکمت عملی کو تحریک انصاف کی حکومت اپنا بڑا کارنامہ تو تصور کرتی ہی ہے لیکن مسئلہ افغانستان کے حل اور وہاں سے امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلا کے بعد جس طرح پرامن انتقال اقتدار ہوا ہے اور طالبان نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کے اس ویژن کا ثبوت ہے جو انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے اپنے طویل سیاسی سفر میں اختیار کیا تھا اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر ثابت کردیاکہ وہ ایک ڈمی سسٹم چلا رہے تھے جو سیاسی، حکومتی اور سفارتی لحاظ سے مکمل طور پر کھوکھلا تھا افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی آمد کے سلسلے کومحدودرکھنے کے لئے یہ معاملہ بہترین انداز میں ہینڈل کیا ہے خطے میں دیرپا امن پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے جس کے ثمرات طویل مدت بعد افغانستان میں مستحکم حکومت کے قیام سے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتی مہنگائی سے خاصے پریشان ہیں وہ عام شہری کی مشکلات کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں ان کی کوشش ہے کہ ہر ضلع کی انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں گڈ گورننس یقینی بنائے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اعتدال میں لائی جائیں نوجوان نسل میں بیروزگاری کنٹرول کرنے کیلئے حل نکالا جائے جس  کیلئے حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تکنیکی کورسزمیں بھی معاونت شروع کی ہے تاکہ ہنر مند افراد ی قوت سامنے آئے اس پروگرام نے ایک سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیاربھی کرلئے ہیں نوجوانوں کی ہائی ٹیک سکلز کے لئے 4 ارب 30 کروڑ کے سکالرشپ  جاری کرنا خوش آئند ہے جس سے 36 ہزار 369 نوجوانوں نے جدید کورسز مکمل کرلئے ہیں تحریک انصاف میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں لینڈ سلائڈ وکٹری اور سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کا ضمنی الیکشن جیتنے پر خوداعتمادی بڑھی ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ایم این اے شیخ راشد شفیق نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک طرف لئی ایکسپریس وے منصوبہ پر کام شروع کرانے کی منظوری لی تو دوسری جانب راولپندی شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے راول ڈیم سے الگ لائن راولپنڈی لانے کی بھی منظوری حاصل کرلی ۔لال حویلی وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں رہتے ہوئے اپنے تین سالہ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات جاری کرنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے جس کیلئے شیخ راشد شفیق پریس کانفرنس میں لال حویلی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتائیں گے پاک چین تعلقات کو وسعت دینے کے لئے بھی تحریک انصاف کی حکومت ہمہ جہت کوششوں میں مصروف ہے  چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کنسٹرکشن2021 ء میں سرمایہ کاری کے تحفظ پر سالانہ رپورٹ میں پاکستان کاروبار کے ماحول کے ضمن میں دسویں نمبر پر آگیا ۔سی پیک میں تیزی سے کام کرنے کے لئے بھی وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ غریب افراد کو سونے اور آرام کیلئے بھی تحریک انصاف کی حکومت آئے روز کوئی نہ کوئی نیا کام شروع کرتی ہے جس میں شیلٹر ہوم ایک ہے احساس پروگرام کے تحت 17 نئے شیلٹر ہومز کھولے جارہے ہیں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت کھانا لئے گاڑیاں راولپنڈی اسلام آباد میں جگہ جگہ کھڑی کردی گئی ہیں جہاں لوگ بلا جھجھک کھانا کھانے ہیں ملکی مصنوعات بنانے اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بھی پی ٹی آئی حکومت سرگرم ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں تیار کردہ برقی کار تیار کی جارہی ہے جس کی نمائش کے لئے تیاری ہو رہی ہے یہی نہیں بلکہ فیس بک نئے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ‘‘مارکیٹ پلیس’’ متعارف کروائے گا جہاں وہ اشیاء کی خرید و فروخت کرسکیں گے عالمی مالیاتی ادارے نے اپنے ‘‘ورلڈ اکنامک آؤٹ لک’’ اپ ڈیٹ میں پاکستان کی تیز معاشی سرگرمیوں کابھی اعتراف کیاہے جس سے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس کے ساتھ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیاجس سے پاکستان کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کیلئے مثبت صورتحال سامنے آئی ہے شہریوں کو گھروں کی سہولت دینے کیلئے ہاؤسنگ فنانس میں75فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ علاقائی ایکسپورٹس میں بھی9فیصد اضافہ ہوا ہے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے تحت سام سنگ پاکستان میں اپنے موبائل فون تیار کرنے کا آغاز کرے گا وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں اس جذبے کے تحت انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہو جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کے مراحل بھی خوش اسلوبی سے جاری ہیں مختلف برانڈ کی انسداد کورونا ویکسین شہری مقررہ سینٹروں سے مفت لگوا رہے ہیں جس سے پاکستانیوں کیلئے غیر ملکی سفر بھی آسان ہو رہا ہے۔
12 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ ز کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں جس کیلئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے ایریا میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی. مسلم لیگ ق اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں تحریک انصاف اس ملک گیر الیکشن میں بھی واضح کامیابی حاصل کرنے کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے گلی کوچوں اور کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز سے عوامی توجہ حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہے تحریک انصاف کے امیدوار کرپشن کے خلاف اپنی حکومت کے اقدامات اجاگر کرکے سیاسی مخالفین کے سامنے نبرد آزما ہیں۔

ای پیپر دی نیشن