لاہور(آئی این پی ) نیوزی لینڈ سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کیریبین لیگ سے واپس بلا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4کھلاڑیوں کے این او سی میں ترمیم کر دی ہے۔ چاروں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمیں شامل ہیں اور کیربین لیگ میں مصروف ہیں۔محمدحفیظ، عمادوسیم، اعظم خان اورآصف علی کو 12ستمبر کو واپس بلا لیاگیا ہے۔بورڈ نے پہلے 4کھلاڑیوں کو 17ستمبر تک کا این او سی جاری کیا تھا تاہم بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کواین اوسی میں ردوبدل سے آگاہ کیا ہے۔این اوسی میں ترمیم کے بعد فرنچائز اورکھلاڑی دونوں فریقین پریشان ہیں۔ بورڈ کے فیصلے سے کھلاڑیوں کے معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔
کیریبین لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا
Sep 09, 2021