نچسٹر(این این آئی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ 10ستمبرسے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں شروع ہو گا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔