میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وہاڑی ا ور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے شہری کورونا سے بچائو کی ویکسین ہر صورت لگوائیں ویکسین لگوانے سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ۔